نیب کی انکوائری سندھ بھر کے 256 اکاؤنٹ افسران تبدیل

سیکشن افسر نے تحریری احکام جاری کر دیے، جامشورو کے 8 افسران بھی تبدیل کر دیے گئے۔


Numainda Express March 20, 2021
حیدر آباد، دادو سمیت دیگر اضلاع کے محکمہ خزانہ میں کروڑوں روپے کی خورد بردکی گئی۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر کے بعد محکمہ خزانہ سندھ نے جامشورو سمیت سندھ بھر کے 256 اکاؤنٹ افسران کو تبدیل کر دیا۔

محکمہ خزانہ کے سیکریٹری سید حسن نقوی نے سندھ بھر کے مزید 256 اکاؤئنٹ افسران کے تبادلے کر دیے، سیکشن آفیسر محمد علی لاشاری نے تحریری احکام جاری کر دیے، کئی سال سے ایک ہی ضلع میں تعینات سب اکاؤنٹس آفیسر اور کمپیوٹر آفیسر کو تبدیل کیا گیا ہے۔

جامشورو کے بھی8 سب اکاؤنٹس آفیسر جن میں دلیپ کمار کو کراچی، مقصود سپیو کو لاڑکانہ، غلام رسول پھلپوٹو کو بدین، محبوب علی سولنگی کو ٹنڈو الہیار، رفیق احمد جمالی، محبوب خان ملاح کو سانگھڑ، سلیم ہالیپوٹو کو ٹنڈو محمد خان، محسن دل کو سانگھڑ جبکہ بشیر احمد فلپوٹو، حسن علی شاہ کو حیدرآباد سے جامشورو، سمیع اللہ شیخ کو لاڑکانہ سے جامشورو، خادم حسین کو خیرپور میرس سے جامشورو، ثابت علی شاہ کو ٹنڈو الہیار سے جامشورو، ایاز علی کو سانگھڑ سے جامشورو، رفیق احمد پنہور کودادو سے جامشورو اور وقار احمد کا شہید بینظیر آباد سے جامشورو تبادلہ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں کراچی، حیدرآباد ،ٹنڈو الہیار ،لاڑکانہ سمیت سندھ بھر کے دیگر اضلاع کے 256افسران جن میں 199سب اکاؤنٹس آفیسر اور57 سینئر کمپیوٹر آپریٹر شامل ہیں کے تبادلے کر دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔