عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے رانا ثنا للہ

عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں گی، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک March 20, 2021
لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عید سے پہلے پی ٹی آئی کی قربانی کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں سے انصاف تب ملے گا جب یہ آزاد ہوں، ججوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی نے اداروں پر حملہ کیا، یہ الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے، اس ماحول میں کوئی اور راستہ نہیں کہ اس غیر آئینی ٹولے کے خلاف جدوجہد کی جائے۔ لانگ مارچ ملتوی ہونے پر حکمرانوں کی خوشی دیکھ کر حیرانگی ہوئی، جب انہوں نے خوشی منائی تو لگ رہا تھا کہ ان کی نیند حرام ہو چکی تھی، ایسا لگتا تھا یہ کسی چُھری کے نیچے تھے،

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 9 جماعتوں نے تجویز دی ہے کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے جائیں ، پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی۔ لانگ مارچ کا التوا غلط ہوا، اسے جاری رکھا جانا چاہیے تھا، پی ڈی ایم کا دوبارہ اجلاس ہو گا تو یہ کسی نتیجے پر ضرور پہنچیں گے، عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں