انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی

مسجد 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی


ویب ڈیسک March 20, 2021
عیسیٰ فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اوردوسرے حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

انگلینڈ میں ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

انگلینڈ میں بلیک برن کے علاقے میں 2 ارب پتی مسلمان بھائیوں کوعالیشان مسجد بنانے کی اجازت مل گئی جو 5 ملین پاؤنڈز کی لاگت سے تیار ہوگی۔

انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے میناروں سے آنے والی آوازوں سمیت 21 اعتراضات کو حل کرنے کے بعد مسلمان بھائیوں کے ادارے عیسی فاؤنڈیشن کو یہ اجازت ملی ہے۔ عیسی فاؤنڈیشن نے مسجد کے قریب پارکنگ بنانے اورسمیت حفاظتی انتظامات کے لیے 30 ہزار پاؤنڈ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

کونسل کے سربراہ نے کہا کہ مسجد تیارہونے کے بعد بلیک برن کی جدید شکل ہوجائے گی جس سے سب کوایسا ضرورلگے گا کہ یہ شہرمخلتف کمیونیٹیزکے رہنے والوں کا مسکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں