نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے دو ریجنل صدور کے خلاف کارروائی

دونوں رہنماؤں کیخلاف سات یوم میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی


ویب ڈیسک March 20, 2021
دونوں عہدیداران کونوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا

جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔

جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکیخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدرڈاکٹرمنیربلوچ کواظہارِوجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا، شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑسے بھی وضاحت طلب کرلی گئی۔

دونوں عہدیداران کونوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں سینٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں