وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے عوام سے ٹیلی فون پر بات کریں گے

عوام سے بات چیت کا سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 20, 2021
عوام کے لئے ٹیلی فون لائنز 21 مارچ بروز اتوار سہ پہر 3 بجے کھول دی جائیں گی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیراعظم عمران خان عوام سے آئندہ ہفتے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آئندہ ہفتے کسی بھی روز عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے، اور عوام کے لئے ٹیلی فون لائنز بھی اسی دن کھول دی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، عوام وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کیلئے 051-9210809 ملا کر اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں