آوارہ کتوں پررکنیت معطلی فواد چوہدری فریال تالپورکی حمایت میں کھڑے ہوگئے

ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک March 20, 2021
عدالتی اصلاحات خصوصاً جج کے تقرر کا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری آوارہ کتوں کے معاملے پرفریال تالپورکی معطلی پران کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری آوارہ کتوں کے معاملے پرفریال تالپورکی معطلی پران کی حمایت میں کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا کتوں کے کاٹنے کے واقعات پروزرا کی معطلی کا حکم آئینی خلاف ورزی ہے۔ ایسے عدالتی فیصلے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات خصوصاً جج کے تقررکا نظام فوری اصلاحات کا متقاضی ہے، اپوزیشن حکومت کے اصلاحات کے پروگرام میں اپنا کردارادا کرے، پاکستان کے عوام نظام میں بہتری چاہتے ہیں، لانگ مارچ کے التواء کے بعد اصلاحات کا موقع ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھرنے آوارہ کتوں کے معاملہ پرپیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور اور گیان چند ایسرانی کی رکنیت معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں