شیخ رشید کی اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کی تردید

لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا این سی او سی کا کام ہے وزارت داخلہ کا نہیں، شیخ رشید

لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا این سی او سی کا کام ہے وزارت داخلہ کا نہیں، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تردید کردی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے خود سے منسوب بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا این سی او سی کا کام ہے وزارت داخلہ کا نہیں، میرے نام سے مکمل لاک ڈاؤن کا بیان غلط منسوب کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: کورونا کی تیسری لہر؛ 8 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ

وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے یہ بالکل نہیں کہا کہ پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے، میں نے یہ کہا ہے کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں این سی او سی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سوچ سکتی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران 8 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 42 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار 876 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔
Load Next Story