کورونا وائرس سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آنے پر پابندی عائد کردی گئی
کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والے ممالک سے متعلق نئی فہرست جاری کردی جس کا نوٹی فکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت ممالک 3 کٹیگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں اور نیا نوٹیفیکشن 23 مارچ سے 5 اپریل 2021 تک نافذالعمل رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اے کٹیگری میں آسٹریلیا، چین، جاپان، نیوزی لینڈ، سنگاپور، سری لنکا اورسعودیہ سمیت 20 ممالک شامل ہیں اور کٹیگری اے کے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہیں۔
کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، پیرو، کینیا، برازیل، پرتگال، سمیت 12 ممالک شامل ہیں، کٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط ہیں۔
برطانیہ کو کٹیگری سی سے نکال کر کٹیگری بی میں شامل کردیا گیا ہے جب کہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں ہیں اور کٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا۔
دوسری جانب افریقی ممالک سے کورونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ ہے جس کے سبب 12 افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، افریقی ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد این سی او سی کی منظوری سے مشروط ہے۔