ماسک نہ لگانے پر200 روپے جرمانہ خاتون کی اہلکار سے ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل

ماسک نہ پہننے والی خاتون نے میونسپل اہلکار پر لاتوں اور تھپڑوں سے حملہ کردیا

ماسک نہ پہننے والی خاتون نے میونسپل اہلکار پر لاتوں اور تھپڑوں سے حملہ کردیا، فوٹو : ویڈیو گریب

بھارت میں ماسک نہ لگانے پر 200 روپے جرمانہ کرنے پر خاتون اور میونسپل اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد ہے جو ممبئی میں ایک خاتون اور میونسپل اہلکار کے درمیان جھگڑے کا باعث بن گیا۔

ممبئی میں میونسپل ادارے کی خاتون اہلکار نے عوامی مقام پر ماسک نہ پہننے پر 200 روپے جرمانہ کردیا تاہم جرمانہ ادا کرنے کے بجائے خاتون رکشے میں بیٹھ کر جانے لگیں۔




میونسپل اہلکاروں نے رکشے میں فرار ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو خاتون نے میونسپل اہلکار پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی اور خوب ہاتھا پائی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون نے میونسپل اہلکاروں کے ساتھ تعاون کے بجائے جارحانہ اپنایا جس پر صارفین نے خاتون کیخلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story