دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں کو نوکریاں دینے کا حکم

سندھ حکومت، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو تحریری حکم جاری، مرحوم اہلکاروں کے بچوں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت


کورٹ رپورٹر March 20, 2021
سندھ حکومت، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو تحریری حکم جاری، مرحوم اہلکاروں کے بچوں کو درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت (فوٹو : فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو دوران سروس انتقال کر جانے والے پولیس اہل کاروں کے بچوں کو فوری طور پر نوکریاں دینے کا حکم دے دیا۔

نوکریاں نہ دینے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل بینچ نے کی جب کہ درخواست گزاروں میں عنایت جبیں، فیضان خان، فیض اسلم خان شامل تھے۔


سماعت کے بعد عدالت نے تحریری حکم نامے میں سندھ حکومت کو لکھا کہ دوران سروس انتقال کرجانے والے پولیس اہل کاروں کے بچوں کو فوری طور پر نوکریاں دی جائیں۔ عدالت نے سندھ حکومت، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو حکم پر عمل درآمد کے لیے نوٹسز جاری کردیئے۔


تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت پولیس اہل کاروں کے بچوں کی درخواستوں پر غور کرے، مرحوم پولیس اہل کاروں کے بچے چیف سیکریٹری کو درخواستیں دیں، اگر مطلوبہ تعلیمی معیار ہو تو فوری طور پر نوکریوں کے آفر لیٹر جاری کیے جائیں، اگر سندھ حکومت نوکریاں نہ دے تو درخواست گزار دوبارہ عدالت سے رجوع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔