KARACHI:
پی آئی اے کی ساؤتھ افریقا کے لیے پہلی بار پرواز 26 مارچ کو لاہور سے جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہوگی۔
پی آئی اے کی خصوصی چارٹرڈ پرواز قومی کرکٹ ٹیم کو لے کر ساؤتھ افریقا کے لیے اڑان بھرے گی۔ پی سی بی نے اس حوالے سے پی آئی اے کو چارٹرڈ طیارے کے لیے درخواست کی تھی۔
پی آئی اے 27 مارچ کو جوہانسبرگ سے خصوصی چارٹرڈ پرواز کے ذریعے ہم وطنوں کو لے کر لاہور پہنچے گی۔ پاکستانی سفارت خانے نے جوہانسبرگ میں موجود ہم وطنوں کی واپسی کے حوالے سے رابطے اور اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
پی آئی اے کے مطابق ساؤتھ افریقا کے لیے بوئنگ 777 طیارہ استعمال کرے گا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کےخصوصی چارٹرڈ طیارے کو اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔
ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹر نے باضابطہ طور پرنوٹی فکیشن جاری کیا۔ ساؤتھ افریقا کیٹیگری سی ممالک میں شامل ہے جوہانسبرگ سے آنے والی خصوصی پرواز حکومت پاکستان کے وضح کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرے گی۔