بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

درخواست کی سماعت 22 مارچ کو جسٹس اسجد جاوید گھرال کریں گے۔


Numainda Express March 21, 2021
درخواست کی سماعت 22 مارچ کو جسٹس اسجد جاوید گھرال کریں گے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹر بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

قومی کرکٹر بابر اعظم نے ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست کی سماعت 22 مارچ کو جسٹس اسجد جاوید گھرال کریں گے۔

بابر اعظم نے درخواست میں ایف آئی اے اور حامیزہ مختار کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلیئر ہیں، بابر اعظم کئی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دینے سے قبل میرا موقف نہیں سنا، درخواست گزار معصوم ہے اور ہائی کورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے۔

انہوں نے استدعاکی کہ لاہور ہائی کورٹ سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔