ہاؤسنگ فنانس PMRC نے 31 ارب کے سکوک جاری کر دیے

سکوک میں پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی، بینک آف پنجاب سرکردہ منتظم ہیں


Numainda Express March 21, 2021
سکوک درمیانی آمدن والے افراد کو مکانات کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR/ MARDAN: پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلیے پاکستان مورٹ گیج ری فنانس کمپنی (پی آر ایم سی) نے 3.1 ارب روپے کے سکوک جاری کر دیے۔

پی آر ایم سی اور شراکت دار مالیاتی اداروں نے پاکستان میں ہاؤس فنانسنگ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلیے 3.1 ارب روپے کے نجی سکوک جاری کیے، سکوک میں پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی اور بینک آف پنجاب سرکردہ منتظم ہیں ، سرمایہ کاروں میں دی بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل (اسلامک بینکنگ) بینک اسلامی ، پی کے آئی سی اور کارنداز پاکستان شامل ہیں۔

میزان بینک نے اس منفرد سکوک کو پی ایم آر سی کے شرعی مشیر مفتی احسان وقار اور پی ایم آر سی کی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، شراکت العقد کی بنیاد پر یہ اپنی طرز کے پہلے سکوک ہیں جو 8.25% کی شرح منافع کے تحت 3 سال کیلیے جاری کیے جائیں گے۔

سکوک پاکستان میں درمیانی آمدن والے افراد کو مناسب قیمت کے مکانات کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں