ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

ختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک March 21, 2021
ختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات

ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے جس کے بعد لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مظفرآبادم، ساہیوال، بورے والا ویہاڑی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں آج بارش ہونے کے امکانات ہیں جس کے باعث درجہ حرارت 25ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جب کہ پشاور سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں