پاکستان اوریمن کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط

نمایاں سرمایہ کاروں پرمشتمل پاک یمن مشترکہ بزنس کونسل قائم کی جائیگی،وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی

رواں ماہ یمن سے ایل این جی کی درآمدکے لیے معاہدے پردستخط متوقع ہیں، مرتضی جتوئی فوٹو: فائل

وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ نمایاں سرمایہ کاروں پرمشتمل پاک یمن مشترکہ بزنس کونسل قائم کی جائیگی۔

جس کا پہلا اجلاس رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا، رواں ماہ یمنی وزیر تیل کے دورہ پاکستان میں ایل این جی کی درآمد کیلیے معاہدے پر دستخط کا امکان ہے۔ وہ بدھ کو پاک یمن مشترکہ وزارتی کمیشن کے اختتامی سیشن سے خطاب کررہے تھے، اختتامی سیشن میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر غلام مرتضیٰ جتوئی اور یمنی وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر سعد الدین علی سالم طالب نے دستخط کیے۔




اس موقع پر پی ایس کیو سی اے اور یمن اسٹینڈرڈائزیشن، میٹرولوجی اور کوالٹی کنٹرول آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک یمن تعاون کانیا روڈمیپ تیار کرینگے،دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضروریات اور مختلف شعبوں میں استعداد کا جائزہ لے کر ماہرانہ خدمات پیش کرینگے، پاکستان ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل ، زرعی اجناس ومشینری اور برقی آلات میں یمنی ضروریات پوری کریگا۔اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری، زراعت، ماہی گیری اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ ودیگرشعبوںمیں تعاون پر بات چیت ہوئی۔ یمنی وزیر نے غلام مرتضیٰ جتوئی کو دورہ یمن کی دعوت دی۔
Load Next Story