ننگرہارمیں سڑک کنارے 2 بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک

دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی


ویب ڈیسک March 21, 2021
دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی

افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں سڑک کنارے ہونے والے 2 مختلف بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پہلا دھماکا زراعت و لائیو اسٹاک کے دفتر کے قریب ہوا جس میں ایک شخص ہلاک جب کہ دوسرا دھماکا چوکے تلاشی کے قریب ہوا جس میں صرف ایک شخص زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکوں کی ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں