کیٹ ونسلیٹ’’ڈائیورجنٹ‘‘ میں پہلی بارمنفی کردار کریں گی

مثبت کرداروں سے بور ہوچکی تھی،جینی میتھیوکا رول منفرد اور چیلنجنگ ہے ،کیٹ ونسلیٹ


APP January 09, 2014
امید ہے اس کردار پرمیری پرفارمنس یادگار ہوگی، اداکارہ کیٹ ونسلٹ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ کیٹ ونسلٹ فلم ''ڈائیورجنٹ'' میں پہی بار منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔امریکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ جو زیادہ ہیروئن کے کردار میں جلوہ گر ہوتی رہی ہیں پہلی مرتبہ ''ڈائیورجنٹ'' میں مختلف کردار میں نظر آئیں گی ۔

ادکارہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل مثبت کردار نبھا کر بوریت کا شکار ہوچکی ہیں اس لیے پہلی مرتبہ منفی کردار ادا کررہی ہوں جو میرے لیے کافی چیلنجنگ ہوگا۔



38سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں جینی میتھیو کا کردار منفرد ہے اور اس پر میں بہت محنت کررہی ہوں امید ہے اس کردار پرمیری پرفارمنس یادگار ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں