حلیم عادل کو سندھ حکومت کی کرپشن بےنقاب کرنےکی سزادی جا رہی ہے شبلی فراز

پوری سندھ حکومت پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، سینیٹر


ویب ڈیسک March 21, 2021
پوری سندھ حکومت پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، سینیٹر (فوٹو:فائل)

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، جمہوریت اور اظہار رائے کا راگ الاپنے والے سندھ کے اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں، پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے تاہم وہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔


شبلی فراز نے کہا کہ کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم پوری قوت سے تھامے رکھیں گے، آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جب کہ تعلیمی ادارے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں لیکن حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں