پاک فوج نے بہترین صلاحیتوں پرایک اوربین الاقوامی اعزازحاصل کرلیا

نیبال میں ہونے والے مہم جوئی کے بین الاقوامی مقابلے میں پاک فوج کی ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے نیپال میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، آئی ایس پی آر(فوٹو، انٹرنیٹ)

پاک فوج نے ایک اور بین الاقوامی مقابلے میں بہترین کارکردگی پر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال میں 18 سے 21 مارچ تک ہونے والے بین الاقوامی مہم جوئی مقابلوں میں پاکستان آرمی نے طلائی تمغہ جیت لیا۔ مقابلوں کا مقصد جسمانی مہارتوں، پھرتی اور ذہنی چستی کی جانچ کرنا تھا۔


یہ خبر بھی پڑھیے: پاک فوج عالمی رینکنگ میں دنیا کی دس طاقتور ترین افواج میں شامل

نیپال میں ہونے والے مقابلے کراس کنٹری دوڑ، سائیکلنگ اور رافٹنگ پر مشتمل تھے۔ بین الاقوامی مہم جوئی کے ان مقابلوں میں 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاک آرمی کی ٹیم نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔
Load Next Story