جرمن کمپنی نے کارپارکنگ ڈیوائس متعارف کرادی

جرمن کمپنی بوش کی متعارف کردہ کار میں منفرد ڈیوائس لگا دینے سے کارکو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کرکے پارک کیا جاتا ہے


Net News January 09, 2014
فوٹو : فائل

گاڑی کی پارکنگ کا مسئلہ اب نہیں رہے گا کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خودپارکنگ کرنے والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل تیار کرلیا ہے۔

لاس ویگاس میں منعقدہ کنزیومر الیکٹرانک شو میں جرمن کمپنی بوش(Bosch) نے ایسی منفرد ڈیوائس متعارف کرائی ہے جسے کسی کار میں لگا دینے سے اس کار کو اسمارٹ فون کے ذریعے کنٹرول کرکے پارک کیا جاتا ہے۔

جدید ٹیکنا لوجی کی حامل یہ ڈیوائس جس کار میں نصب ہوگی اس کے ڈرائیو ر کو کا ر پا رک کر نے کے لیے اس میں بیٹھنا بھی ضر وری نہیں بلکہ اسے سما رٹ فون کے ذریعے کنٹرو ل کر کے پا رک کیا جا سکتا ہے جب کہ گاڑی کو اپنے اسمارٹ فون کے زریعہ بھی پارکنگ کاآرڈر دیا جاسکتاہے جس پر گاڑی خود ڈرائیو کرتی ہوئی پارکنگ ایریا تک جاتی اور خالی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اسے پارک بھی کردیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں