بابراعظم کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا


ویب ڈیسک March 22, 2021
لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا

لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا۔

ہائی کورٹ میں کرکٹر بابر اعظم کیخلاف ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایف آئی اے میں بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہراسانی وبلیک میلنگ کیس؛ بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

بابر اعظم کے وکیل نے درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بنایتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلیئر ہیں، وہ کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، مقدمہ درج کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا گیا، درخواست گزار معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے، لہذا لاہور ہائیکورٹ مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

واضح رہے کہ لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے کرکٹربابراعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے پرایف آئی اے میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے بابر اعظم نے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |