خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں شفقت محمود

24 مارچ کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تعلیمی ادارےکھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر تعلیم


ویب ڈیسک March 22, 2021
24 مارچ کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں تعلیمی ادارےکھولنے کا جائزہ لیا جائے گا، وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھلے رہنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں متعدد اقدامات کیے، کورونا وبا کی بڑھتی شرح کے پیش نظر مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کیے، جو مشکل فیصلہ تھا، وزارت تعلیم کی خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں، آن لائن تعلیم سے بچے خوش نہیں ہیں، اس میں وہ بات نہیں جیسے کلاسز میں ہوتا ہے، 24 مارچ کو دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں جائزہ لیا جائے گا کہ تعلیمی ادارےکھولنےہیں یانہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

شفقت محمود نے کہا کہ ملکی تعلیمی اداروں میں نصاب کے حوالے سے قوم تقسیم ہے، جسے ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا ہے جسے لاگو کرنے جارہے ہیں، پنجاب ،خیبرپختونخوااور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائیگا، یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں