کورونامیں مبتلا بھارتی ہدایت کار ستیش کوشک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

ہدایت کار و اداکار ستیش کوشک نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا


ویب ڈیسک March 22, 2021
ہدایت کار ستیش کوشک نے چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

کورونا وائرس کا شکار بھارتی ہدایت کار و اداکار ستیش کوشک کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بالی ووڈ ہدایت کار و اداکار ستیش کوشک نے چند روز قبل سوشل میڈیا کے زریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے تاہم آج طبیعت خراب ہونے پر ہدایت کار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار ستیش کوشک گھر میں قرنطینہ کے دوران تکلیف محسوس کررہے تھے تاہم مسلسل طبیعت خراب رہنے پر ڈاکٹرز کے مشورہ کے بعد انہیں آج اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں کورونا ٹیسٹ منفی آنے اور مکمل صحتیابی تک رکھا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کورونا نے بالی ووڈ کو لپیٹ میں لے لیا، متعدد اداکار وائرس کا شکار
واضح رہے کہ کورونا کی حالیہ لہر کے باعث متعدد بھارتی اداکار وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں رنبیر کپور، سنجے لیلا بھنسالی، منوج باجپائی، آشش ودیارتھی، تارا سوتاریا، سدھانت چترویدی اور کارتک آریان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔