ایشوریا رائے نے کامیاب فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کام سے کیوں انکار کیا 

فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا کا کردار رانی مکھرجی سے پہلے کرشمہ کپور اور ایشوریا رائے کو دیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 22, 2021
فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ٹینا کا کردار رانی مکھرجی سے پہلے کرشمہ کپور اور ایشوریا رائے کو دیا گیا تھا

بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کی جانب سے بلاگ بسٹر فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی کامیاب ترین فلموں میں شمار ہونے والی ''کچھ کچھ ہوتا ہے' کی ہدایت کاری کرن جوہر نے دی تھی اور اس میں اداکارہ کاجول اور رانی مکھرجی نے شاہ رخ خان کے مدمقال مرکزی کردار ادا کیے تھے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ کاجول والے کردار کی آفر پہلے کرشمہ کپور، ٹوئنکل کھنہ اور ایشوریا رائے کو دی گئی تھی۔

گزشتہ روز اپنی سالگرہ کے موقع پر 'یش راج فلمز' کے آفیشل میڈیا ہینڈل سے بات کرتے ہوئے رانی مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ٹینا کا کردار ادا کرکے بہت بڑا خطرہ مول لیا تھا کیوں کہ وہ ایک بولڈ کردار تھا۔

سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے بھی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ٹینا ملہوترا کے کردار کو مسترد کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت میرا مقابلہ انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کے ساتھ ہوتا تھا ایسے میں یہ کردار ادا کرنا میرے لیے خطرے سے خالی نہیں تھا، اس کردار کی وجہ سے مجھے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا اور میرے لیے یہ خودکشی کے مترادف ہوتا۔

بچن فیملی کی بہو ایشوریا رائے نے مزید کہا 'لوگ مجھے طعنہ دیتے کہ دیکھو یہ فلموں میں بھی آکر وہی کچھ کررہی ہے جو ماڈلنگ میں کرتی رہی ہے اور اس وقت میں ایسا کوئی خطرہ نہیں لینا چاہتی تھی کیوں کہ میں نے صرف 3 فلمیں ہی کر رکھی تھیں اور میں نے اپنے ہدایت کاروں کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں