چینی وزیراعظم کا عمران خان کو خط کورونا سے صحتیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پالے گا، چینی وزیراعظم


ویب ڈیسک March 22, 2021
عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پالے گا، چینی وزیراعظم

KARACHI: چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو خط لکھ کر ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ کر ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چینی وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پالے گا۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے


وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔


وزیراعظم عمرا ن خان جمعے کے روز مالاکنڈ یونیورسٹی میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، جب کہ وہ کھانستے بھی رہے، وزیراعظم نے طبیعت میں بہتری محسوس نہ کرنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں