مقدمات کی عدم سماعت پر رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کا بھوک ہڑتال کا اعلان

میرے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پرقائم کئے گئے۔رکن قومی اسمبلی


Staff Reporter January 09, 2014
میرے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پرقائم کئے گئے۔رکن قومی اسمبلی۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ پر قائم 6 سے زائد مقدمات کی سماعت شریک ملزم امین بلیدی کے ساتھ جیل میں چلانے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو جیل حکام نے ملزم شاہ جہاں بلوچ کو پیشی کیلیے فاضل عدالت میں پیش کیا تھا اس موقع پر ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے عدالت کو بتایا ان مقدمات میں شریک ملزم امین بلیدی کے کیس کی سماعت جیل میں کی جارہی ہے دونوں کا علیحدہ علیحدہ کیس چلانا انصاف کے منافی ہے لہٰذا تمام مقدمات کی سماعت ایک ساتھ جیل میں کی جائے فاضل عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت جیل میں کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر شاہ جہاں بلوچ نے کہا کہ میں بے قصور 22 ماہ سے جیل میں ہوں میرے خلاف مقدمات کی سماعت نہیں ہورہی، کبھی گواہ تو کبھی پراسیکیوٹر نہیں ہوتے، تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے ۔

فاضل عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت قانون کے دائرے میں کام کررہی ہے اپکی گفتگو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے،حکومت نے امین بلیدی کا ٹرائل جیل میں شروع کرایا ہے عدالت دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے شاہ جہاں بلوچ نے کہا ہے کہ مقدمات کی عدم سماعت کے باعث آج سے جیل میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں گا، میرے خلاف تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پرقائم کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں