خاتون سفارتکار کیسپاکستان نے بھارت کی حمایت کر دیبھارتی میڈیا

کسی بھی ملک کے سفارت کار کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے،سلمان بشیر


News Agencies January 09, 2014
کسی بھی ملک کے سفارت کار کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے،سلمان بشیر .فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کی خاتون سفارت کاردیویانی کھوبرا گڑے کے معاملے پر بھارت کی حمایت کردی۔

آئی این پی کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنرسلمان بشیر نے کہا کہ کسی بھی ملک کے سفارت کار کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے، ویانا کنونشن کا احترام کیاجاناچاہیے۔ سابق سیکریٹری خارجہ شہریار خان نے کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت کسی سفارت کار کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔آن لائن کے مطابق بھارت کی خاتون سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کی امریکا میں گرفتاری پربھارت اور امریکا کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیارکرگیا ہے، بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے کو16جنوری تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتخانے سے کہاگیاکہ وہ 16جنوری تک امریکن کمیونٹی سپورٹ ایسوسی ایشن اے سی ایس اے کے تحت جاری کاروباری سرگرمیاں بند کر دے جن میں امریکی سفارتخانے میں قائم ریستوران، قحبہ خانہ، بیوٹی پارلر، بولنگ کلب، جم اور دیگر کھیلو ں کی سرگرمیاں شامل ہیں، امریکن سینٹرز میں بھارتی فلم کی نمائش سے قبل لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیااور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی سفارتخانے کی گاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے امریکا کو اے سی ایس اے کے غیر سفارتی عملے اور امریکی شہریوں کو کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے حاصل سہولیات کو ویانا کنونشن کے مطابق غیر آئینی قرار دیتے ہوئے امریکی حکومت سے واجب الادا ٹیکسوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا ہے، اب امریکی سفارتی عملے کو بھارت میں غیرقانونی پارکنگ بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے اورخطرناک ڈرائیونگ پر بھی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |