حکومت کی اجازت سے ہزاروں بھارتی حر سندھ پہنچ گئے

پیشوا پیر پگارا کی زیارت کریں گے، سندھ سے روحانی رشتہ ہے، حسین مہر


Nama Nigar January 09, 2014
انڈیا میں ہندو مسلم فساد کی کوئی بات نہیں ، دونوں مذہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔ فوٹو: فائل

OSLO: بھارت کی حکومت کی اجازت سے ہزاروں حر فقیر، حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کی زیارت کے لیے سندھ پہنچ گئے.

اس موقع پر بھارتی حر معززین حسین فقیر مہر ، فقیر دین محمد مہر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت حر جماعت کے پیر صاحب پگارا کی خانقاہ کو خاص اہمیت دیتی ہے ، سندھ سے ہمارا روحانی رشتہ ہے ، ہم سندھ کی روایتوں، مہمان نوازی کو یاد رکھتے ہیں.



انڈیا میں ہندو مسلم فساد کی کوئی بات نہیں ، دونوں مذہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔