راولپنڈی میں 9 سالہ بچی کو مبیّنہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے

بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

جھنڈا چیچی میں 9 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد کرلی گئی۔


پولیس کا کہنا تھا کہ 9 سالہ بچی زینب گھر سے چیز لینے کے لیے باہر گلی میں نکلی جو کافی دیر تک گھر واپس نہیں آئی۔ بچی کے ورثاء نے تلاش شروع کی تھی قریب 2 گھنٹے بعد بچی کی لاش پڑوسی کے گھر بیڈ کے نیچے سے ملی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے چہرے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا ہے، بچی کی موت کی وجہ اور جنسی زیادتی کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوسکے گا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اہل علاقہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story