اولاد نرینہ کی خواہش میں بچے کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ سڑک سے گزرنے والے بچے کو ایک رکشا ڈرائیور اغوا کر کے فرار ہوا تھا


Staff Reporter March 23, 2021
ملزم کی دو بیٹیاں ہیں اغوا کی وجہ اولاد نرینہ سے محرومی سامنے آئی ہے(فوٹو، ایکسپریس)

ایئر پورٹ پولیس نے اغوا کیے گئے 2 سالہ بچے کو بازیاب کر کے رکشا ڈرائیور کو گرفتار کرلیا.

اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ایئر پورٹ کے علاقے اسٹار گیٹ موریہ گوٹھ سے 2 سالہ امان کے اغوا کا مقدمہ پولیس نے درج کر کے تحقیقات شروع کی اور قریب لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ سڑک سے گزرنے والے بچے کو ایک رکشا ڈرائیور اغوا کر کے فرار ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ ایس ایچ او ایئر پورٹ کلیم موسیٰ نے فوٹیج کی مدد سے رکشا کا رجسٹریشن نمبر حاصل کر کے اس کی مدد سے شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں چھاپہ مار کر رکشا ڈرائیور سکندر علی کو گرفتار کر کے مغوی امان کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کی 2 بیٹیاں ہیں جبکہ واردات کا سبب اولاد نرینہ کی محرومی بنی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچے کو اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد ماتم کی تصویر پیش کرنے والے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں جبکہ بچے کے والد نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کوششوں سے میرا بیٹا مل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں