پاک بھارت آبی مذاکرات بحال وفد دہلی روانہ

پاک بھارت بیک ڈور رابطے رنگ لے آئے۔

پاک بھارت بیک ڈور رابطے رنگ لے آئے۔ فوٹو:فائل

پاک بھارت آبی مذاکرات دوبارہ بحال ہو گئے جب کہ آج23 مارچ کو پاک بھارت آبی وفود میز پر بیٹھیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کامیاب سفارتی پیش رفت کے بعد پاکستان نے پاک بھارت انڈس واٹر کمشنر کا نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ دو روزہ اجلاس کا انعقاد 23 اور 24 مارچ کو نئی دلی میں ہو گا۔


انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ اور ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا یہ اجلاس 116 ہواں اجلاس ہو گا۔ گذشتہ اجلاس دو سال پہلے لاہور میں منعقد ہوا تھا۔ کورونا، پاک بھارت تنائو و دیگر عوامل کے باعث دو برس اجلاس منعقد نہیں ہو سکا۔

انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ مہر علی شاہ کی قیادت میں 8 رکنی وفد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگیا۔ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پی کے سکسینا کریں گے۔
Load Next Story