امریکی صدر جوبائیڈن کی صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، خط


ویب ڈیسک March 23, 2021
افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، خط

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے صدر عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔

امریکی صدر جوزف بائیڈن نے یومِ پاکستان کے موقع پر صدر عارف علوی کے نام خط لکھ کر پاکستانی قوم کو یومِ پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان-امریکہ پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پر مبنی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں آج یومِ پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے


خط میں کہا گیا کہ مشترکہ چیلنجز خصوصاً افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں