عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز سے نواز دیا گیا

عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا


Sports Desk March 23, 2021
عبدالقادر 2019 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور جادو گر لیگ اسپنر عبدالقادر کو بعد ازمرگ ستارہ امیتاز ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں عبدالقادر مرحوم کی اہلیہ نے گورنر چوہدری محمد سرور سے ایوارڈ وصول کیا۔ عبدالقادر 63 برس کی عمر میں 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں گزشتہ برس صدرمملکت عارف علوی کی جانب سے ان کو ستارہ امتیازدینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

عبدالقادر نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 236 اور 104 ایک روزہ میچوں میں 132 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا، آسٹریلوی لیگ اسپنرشین وارن نے ان سے لیگ اسپن آرٹ کے گُر سیکھے ، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر نے عبدالقادر کے مشوروں سے اس فن میں مہارت پائی،عبدالقادر نے اپنا فن سب سے چھوٹے بیٹے عثمان قادر کو بھی سکھانے میں دن رات ایک کیا، عثمان قادر ان کی زندگی میں تو پاکستان کی جانب سے نہیں کھیل سکے تاہم ان دنوں وہ قومی اسکواڈ کا لازمی حصہ بن چکے ہیں۔ عثمان قادر اور ان کے بھائی سلمان قادر نے حکومت کی جانب سے والد کی اس عزت افزائی پر شکریہ اداکیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں