چینی صدر شی جن پھنگ اور وزیراعظم کا یومِ پاکستان کے موقع پر تہنیتی پیغام

کووڈ-19 کے تناظر میں چین اور پاکستان باہمی حمایت اور قریبی تعاون کررہے ہیں


March 23, 2021
چینی صدر اور وزیراعظم نے یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی ہے۔ (فوٹو: فائل)

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 مارچ کو پاکستان کے صدر عارف علوی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین۔ پاکستان کی چاروں موسموں کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اعلیٰ درجہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔ چین- پاک اقتصادی راہداری ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کووڈ-19 کے تناظر میں چین اور پاکستان باہمی حمایت اور قریبی تعاون کررہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مزید فروغ ملا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں چین- پاک تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہوں اور صدر علوی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا خواہاں ہوں کہ چین- پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبہ جات میں دوستانہ تبادلے اور تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنایا جائے۔

چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ بھی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں 81 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مضبوطی کےلیے کوششوں کا خواہاں ہوں تاکہ دونوں ممالک اور عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں