مریم نواز کی نیب پیشی پر رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

نیب کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کا امکان نہیں، ذرائع


ویب ڈیسک March 23, 2021
نیب کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کا امکان نہیں، ذرائع

وفاقی حکومت نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب پیشی کے حوالے سے نیب لاہور نے وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کو رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کےلئے درخواست دی جس میں نیب دفتر کو ریڈ زون قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے نیب آفس لاہور کی سیکورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب آفس کے احاطے کی سیکورٹی رینجرز اور پولیس کے سپرد ہوگی۔

پنجاب حکومت کی ذیلی کابینہ کمیٹی برائےامن وامان نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کے حوالے سے نیب لاہور کی درخواست پر فیصلہ کرے گی۔

علاوہ ازیں نیب لاہور میں مریم نواز کی 26 مارچ کو پیشی کے دوران گرفتاری کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کی گرفتاری کے کوئی امکانات موجود نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے نیب اور مریم نواز سے 7 اپریل 2021 کو جواب طلب کر رکھا ہے اور ہائی کورٹ میں کیس کا جواب جمع کروانے کیلئے مریم نواز کو طلب کیا گیا ہے۔ ان کیلئے چوہدری شوگر ملز کیس میں صرف سوالنامہ رکھا جائے گا۔ چوہدری شوگر ملز کیس کی پیشی مکمل ہونے پر جاتی عمرہ اراضی کیس میں سوال ہونگے۔ تفتیش کا ریکارڈ نیب حکام ہائی کورٹ کے روبرو پیش کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں