پاکستان کا اتحادی سپورٹ فنڈ کے 80 کروڑ ڈالر کے حصول کیلئے امریکا سے رابطے کافیصلہ

مطالبہ اسٹرٹیجک مذاکرات میں کیاجائیگا،سرتاج عزیز27جنوری کوامریکا جائینگے،ذرائع


News Agencies January 09, 2014
مطالبہ اسٹرٹیجک مذاکرات میں کیاجائیگا،سرتاج عزیز27جنوری کوامریکا جائینگے،ذرائع

پاکستان نے امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈکے80 کروڑڈالرکی ادائیگی کے لیے رابطے کرنے کافیصلہ کرلیا۔ ذرائع دفترخارجہ کے مطابق امریکا نے اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں پاکستان کو80کروڑ ڈالرکی ادائیگی کرناہے۔

جس کی ادائیگی کے لیے امریکا سے اسٹریٹجک مذاکرات کے موقع پرمطالبہ کیاجائیگا۔ مذاکرات میں شرکت کے لیے قومی سلامتی اورامور خارجہ کے مشیرسرتاج عزیز27 جنوری کو واشنگٹن جائیں گے۔ سرتاج عزیزامریکی مشیر برائے سلامتی سوزان رائس سے بھی ملیں گے۔ ان ملاقاتوں میں دیگرامورکیساتھ اتحادی اسپورٹ فنڈکی رقم کابھی مطالبہ کیاجائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔