نوازشریف پر جب بھی سخت وقت آیا وہ ملک سے بھاگ گئے شبلی فراز
جرائم پیشہ قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے آج نیب طلبی پر لشکر کشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں، وفاقی وزیر
ISLAMABAD:
سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ماضی میں جرائم پیشہ قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کرنے والے آج نیب کی طلبی پر جواب دینے کی بجائے لشکر کشی کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یوم پاکستان کی مناست سے تصویری نمائش سے خطاب کرتے ہوئے سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان کے قیام کیلئے بے شمار قربانیاں دی گئیں ہیں، اس کا مقصد ایک ایسا ملک حاصل کرنا تھا جس میں قانون آئین کی بالادستی ہو، ایسا معاشرہ نہ ہو جس میں اشرافیہ غلط طریقے سے بنائی ہوئی دولت کے دفاع کیلئے قانون کے سامنے پیش ہو تو جتھے لیکر اداروں پر لشکرکشی کریں اور اداروں کو مذاق اڑائیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھنے والے سیاست کو ڈھال کے طورپر استعمال کرتے ہیں، سارا ملک جانتا ہے کہ یہ کیا تھے اور کیا بن گئے، نوازشریف نے بھی قانون سے راہ فرار اختیار کررکھی ہے جب بھی ان پر سخت وقت آیا ملک سے بھاگ گئے، ہمارے ملک میں ایک ایسی روش شروع کردی گئی ہے جس نے معاشرے کے اخلاقی معیار کو تباہ وبرباد کردیا آج کرپشن کوکرپشن نہیں سمجھا جاتا اور اشرافیہ قانون کا مذاق اڑا رہا ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو مفلوج کیا گیا اور قانون صرف عام لوگوں کیلئے تھا ہم نے اس کلچر کو تبدیل کردیا ہے، عمران خان نڈر اور جرات مند رہنما ہے جو اس مقصد کے حصول کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے پوری قوم نے اس میں حصہ ڈالنا ہوگا، ہم ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جس میں قانون سب کیلئے مساوی ہو۔