پاگل کتے کا شکار بننے والا ڈہرکی کا نوجوان دَم توڑ گیا
انتظامیہ کی بے پرواہی اور کرپشن کی وجہ سے نوجوان کی قیمتی جان ضائع ہوئی، ورثا کا احتجاج
ڈہرکی کے نواحی گاوں باہو کانجوں میں تین روز قبل باولے کتے کا شکار نوجوان لاہور کے اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔
لاش ڈہرکی پہنچنے پر نوجوان کے ورثا سمیٹ کانجوں برادری نے ڈہرکی تھانے کے سامنے احتجاج اور سینہ کوبی کی۔ ورثا کا کہنا تھا کہ تین روز سے مختلف سرکاری اسپتالوں، بلدیہ اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت مختیار کار ڈہرکی کے پاس کتے سے کاٹنے کے بعد ریبیز سے بچاو کی ویکسین کے لیے دربدر بھٹکتے رہے کسی نے علاج کروانے میں مدد نہیں کی۔ بے بسی میں پریشان حال رہے۔
متوفی عبدالغنی کانجوں کے ورثاء کا مطالبہ ہے انتظامیہ کی بے پرواہی اور کرپشن کی وجہ سے نوجوان کی قیمتی جان ضائع ہوئی اس لیے تمام ملوث افسران کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔ورثاء نے متوفی کی لاش تھانے کے سامنے رکھ کر دو گھنٹے تک احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔