مولانا طارق جمیل نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی وصول کرلیا

184 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر اعزازا عطا کرنے کا اعلان گزشتہ برس 14 اگست کو کیا گیا تھا


ویب ڈیسک March 23, 2021
مولانا طارق جمیل کو گزشتہ برس یوم آزادی کے موقعے پر اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا تھا(فوٹو، اے پی پی )

عالمی شہرت یافتہ مقرر اور دینی مبلغ مولانا طارق جمیل کو یوم پاکستان پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حسب روایت سول ایوارڈز کی تقسیم کے لیے ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور دینی اسکالر نمایاں دینی خدمات انجام دینے پر مولانا طارق جمیل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔

مولانا طارق جمیل سمیت 184 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول ایوراڈ عطا کرنے کا اعلان گزشتہ برس 14 اگست کو کیا گیا تھا تاہم حسب روایت ان شخصیات کو 23 مارچ یوم پاکستان کے موقعے پر اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں