چمن میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق 13 زخمی

بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک March 23, 2021
بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا، پولیس

چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا لیویز جیل کے سامنے ہوا جب کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں