
ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکا لیویز جیل کے سامنے ہوا جب کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیاگیا تھا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔