منموہن سنگھ نے دورہ پاکستان کاحتمی فیصلہ کرلیابھارتی وزیرخارجہ

دورہ اپریل تک کسی بھی وقت ممکن ہے،پاک چین دوستی سے بھارت کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،سلمان خورشید


Net News/Online January 09, 2014
دورہ اپریل تک کسی بھی وقت ممکن ہے،پاک چین دوستی سے بھارت کو گھبرانے کی ضرورت نہیں،سلمان خورشید۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کا پاکستان کا دورہ اپریل تک کسی وقت بھی ممکن ہے اور اس دورے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جامع مذاکراتی عمل حتمی رفتار پکڑلے گا ۔

جس میں کئی اہم ایشوز ہمیشہ کے لیڈے حل ہوسکتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ اگرچہ بہت پہلے سے بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی حکمرانوں کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت ملتی رہی ہے لیکن مناسب ماحول کی تلاش میں دورہ التوا میں ڈال دیا گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب وزیراعظم من موہن سنگھ نے دورے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اس دورے کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ پاک چین دوستی سے بھارت کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔