غدارکو4 مرتبہ پھانسی دینابھی کم ہےچوہدری شجاعت

آئین کی خلاف ورزی کرناغداری نہیں آئین شکنی ہے،غدارقرار دینے کاطریقہ طے ہوناچاہیے


Numainda Express January 09, 2014
مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے،پہلے پیش ہوچکے ہیں،سربراہ ق لیگ،فوٹو:فائل فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ ق کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ آئین کچی مٹی کانہیں جسے جب چاہیے توڑدیاجائے، آئین کی خلاف ورزی کرناغداری نہیں آئین شکنی ہے ،غدار وہ ہے۔

جس نے ملک کیخلاف سازش کی ہو،غدارکو4مرتبہ پھانسی دینابھی کم ہے لیکن کسی کوغدارقراردینے کیلیے طریقہ کاروضع کیاجائے۔بدھ کواپنی رہائشگاہ پرنیشنل پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے اعزازمیں دیے جانیوالے ظہرانے اوربعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہاکہ میڈیا ریاست کااہم ستون ہے اورمسلم لیگ ق ہمیشہ میڈیاکوساتھ لے کرآگے بڑھی ہے،حکومت نے اگرٹرائل کاعمل شروع کرناہے تو12اکتوبرسے کیا جائے اوراس میں کسی ایک انفرادی شخصیت کونہیں بلکہ تمام ذمے داران کوشامل کیاجائے جبکہ3نومبرکے اقدام میں بھی دیگرذمے داران کوشامل کیاجاناچاہیے،آئین میں لکھاہواہے کہ ملک سب سے پہلے اورآئین بعدمیں ہے۔



آئین کے آرٹیکل6میں ترمیم کی مسودہ سینیٹ سیکریٹریٹ کوارسال کردیاہے جس میں آرٹیکل6میں سنگین غداری کاجولفظ استعمال ہواہے اسے آئین شکنی میں تبدیل کرنے کی تجویزدی ہے تاکہ مستقبل میں6لاکھ فوج کواس بات پرشرمندگی کاسامنانہ کرناپڑے کہ ان کاسابق سپہ سالارغدارتھا۔چوہدری شجاعت نے مزیدکہاکہ دنیاکی نظرمیں غدار وہ ہے جس نے ملک کیخلاف سازش کی ہواورآئین کی خلاف ورزی کرنا غداری نہیں بلکہ آئین شکنی ہے اورہمیں اس معاملے کوسلجھانے اورکسی کوغدار قراردینے کیلیے طریقہ کاروضع کرناچاہیے۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق انھوں نے کہاکہ مشرف عدالت سے بھاگ نہیں رہے وہ پہلے پیش ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔