یوم پاکستان پر دنیا کی بلند ترین عمارت سبزہلالی پرچم کے رنگوں سے روشن
ملک بھر کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا
یوم پاکستان کے موقعے پر دنیا کی بلند ترین عمارت دبئی کے برج الخلیفہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں جگمگا اٹھا۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل جنرل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارت پر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم جگمگا رہا ہے۔
23 مارچ کو ملک بھر کے علاوہ دنیاکے مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں ، قونصل خانوں اور سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا۔
آج کا دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا تھا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں پیش کی گئی تھی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔