شہزادہ ہیری کی شاہی محل سے دستبرداری کے بعد نوکری

شہزادہ ہیری امریکا میں نوکری سے متعلق بہت پرجوش ہیں


ویب ڈیسک March 24, 2021
شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں ان کی جانب سے شاہی محل سے متعلق بہت سے انکشافات کیے گئے تھے۔

شاہی محل سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری امریکی کوچنگ فرم 'بیٹراپ' میں چیف امپیکٹ آفیسرکا عہدہ سنبھالیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شاہی محل سے دستبرداری کے بعد شہزادہ ہیری اوران کی اہلیہ میگھن مارکل امریکا میں قیام پزیر ہیں۔ اب شہزادہ ہیری امریکا میں ذہنی صحت پر کام کرنے والی کمپنی 'بیٹر اپ' میں نوکری کریں گے جہاں ان کا عہدہ چیف اپمیکٹ آفیسر ہوگا۔

اس متعلق شہزادہ ہیری نے کہا کہ نئی ذمہ داریوں سے متعلق وہ بہت پر امید اور پرجوش ہیں، اس نئے عہدے کا مقصد ذہنی صحت سے متعلق ضروری اقدامات کو اجاگر کرنے سمیت سازگار ماحول والی کمیونیٹی کے قیام اورحساس موضوعات پر بات چیت کے لیے ماحول کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب سے 'بیٹراپ' کمپنی کے سی ای او نے وال اسٹریٹ جرنل کوبتایا کہ شہزادہ ہیری براہ راست ان کورپورٹ نہیں کریں گے اور نہ ہی وہ ملازمین کا انتظام سنبھالیں گے تاہم حالات بہتر ہونے پر وہ کمپنی کے سان فرانسسکو ہیڈکوارٹر میں کچھ وقت گزارسکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہی خاندان میں نسلی تعصب کا نشانہ بننے پر خودکشی کا سوچا، میگھن

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ اوپرا ونفری کو ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں ان کی جانب سے شاہی محل سے متعلق بہت سے انکشافات کیے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں