ارکان سندھ اسمبلی کو حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا حکمنامہ جاری

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کا تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ


ویب ڈیسک March 24, 2021
سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کا تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ

سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ارکان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا جس کے تحت ارکان سندھ اسمبلی کو اپنے حلقے میں آوارہ کتوں کو پکڑنا ہوگا۔

حکم نامے میں ارکان سندھ اسمبلی کو سگ گزیدگی مہم کی نگرانی اور عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے آئی جی سندھ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا اور سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز کو بھی احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آوارہ کتوں کا معاملہ، ایم پی اے فریال تالپوراورگیان چند کومعطل کرنے کا حکم

کتوں کو پکڑنے کی مہم پر تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رکن اسمبلی رابستان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اپوزیشن کے ارکان کے پاس فنڈز نہیں ہیں، یہ ذمے داری سندھ حکومت کی ہے، فیصلے کا اطلاق حکومتی ارکان اسمبلی پر ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: فریال تاپور کی معطلی کا حکم دینے والے جج سے سندھ حکومت ناراض

رابستان خان نے کہا کہ اس حکم کی عدم تعمیل پر حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لگتا ہے اس کے لیے مختص رقم اومنی گروپ کے پاس چلی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل نے بھی کہا کہ ہمارے پاس فنڈزنہیں کہ سگ گزیدگی کراسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |