’ایسی میٹنگ رکھتے ہی نہیں جس میں اسکولوں کی چھٹیاں نہ دیں‘ میمز کا بازار پھر گرم

شفقت محمود کورونا وبا کے دوران تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے بچوں میں بہت مقبول ہوئے ہیں


ویب ڈیسک March 24, 2021
وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وبا کے دوران تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں میں بہت مقبول ہوئے ہیں فوٹوسوشل میڈیا

وزیر تعلیم شفقت محمود کورونا وبا کے دوران تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں میں بہت مقبول ہوئے ہیں۔ حالانکہ تعلیمی ادارے بند کرنا کوئی خوشی کی بات نہیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے بحالت مجبوری حکومت کو یہ کڑوا فیصلہ لینا پڑا اور وزیر تعلیم کے اسکولز بند کرنے کے اعلان نے انہیں بچوں میں بے حد مقبول بنادیا۔

کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر وزیرتعلیم شفقت محمود نے آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرتعلیم کے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر میمز کا طوفان آگیا اور لوگ شفقت محمود کے اس اعلان کے بعد مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 11 اپریل تک کورونا سے متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

ایک صارف نے لکھا سب کچھ عارضی ہے لیکن شفقت محمود کی اسٹوڈنٹس پر شفقت مستقل ہے۔



ایک صارف نے مزاحیہ میم شیئر کرائی جس میں شفقت محمود کی تصویر پر لکھا ہوا تھا ''ایسی میٹنگز رکھتے ہی نہیں جس میں اسٹوڈنٹس کو چھٹیاں نہ دیں۔''

https://twitter.com/oye_SAlLUuu/status/1374630733696892929





سندھ اور بلوچستان میں وائرس کے کم خطرے کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان نہیں کیا گیا جس پر چند صارفین نے سنداور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کی حالت کی وضاحت کرتے ہوئے مقبول ترین میم شیئر کرائی ''کیا کروں میں مرجاؤں میری کوئی فیلنگ نہیں ہے؟''



ایک میم جو بہت زیادہ شیئر کی جارہی ہے اس میں شفقت محمود کو فوٹوشاپ کرکے بادشاہ کا روپ دیاگیا ہے اور لکھاہے بادشاہ اپنی رعایا کو کبھی مایوس نہیں کرتا۔



جب کہ ایک صارف نے شفقت محمود کی چند تصاویر شیئر کیں اور انہیں سپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا سارے سپر ہیروز کیپس نہیں پہنتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں