بھارت میں کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ کا انکشاف

ڈبل میوٹنٹ کے سامنے مدافعتی نظام بے بس ہوجاتا ہے اور حملے کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے


ویب ڈیسک March 24, 2021
ڈبل میوٹنٹ کے سامنے مدافعتی نظام بے بس ہوجاتا ہے اور حملے کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس کی نئی قسم ڈبل میوٹنٹ دریافت ہوئی ہے جس کے باعث نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا بلکہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ڈبل میوٹنٹ دو ایسی نئی تبدیلیاں نوٹ کی گئی ہیں جو اسے مدافعتی نظام سے بچاتی ہیں اور حملے کی شدت میں اضافہ کرتی ہیں جس کے نتیجے میں اس کی ہلاکت خیزی میں شدت آگئی ہے۔

بھارت میں اب تک کورونا کی 771 اقسام ویرینٹ کی نشاندہی ہوچکی ہے اور اب بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا کی نئی قسم ڈبل میوٹینٹ 18 ریاستوں میں سامنے آئی ہے۔

ڈبل میوٹنٹ کو بھارت میں کورونا ٹیسٹنگ کی باڈی انساکوگ نے دریافت کیا ہے جو مقامی شہریوں اور غیرملکیوں کے جینیاتی مرکب کا جائزہ لے رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں پڑوسی ممالک کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کررہے ہیں اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں