آرٹیکل 6ایک آدمی اس لیے چنا گیا کہ سانپ بھی مر جائے اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹے خورشید شاہ

12اکتوبرکے اقدام پرآرٹیکل 6لگتاتوجج اورجرنیلوں سمیت40سے50لوگ آجاتے


INP January 09, 2014
الطاف حسین معاملات کوٹرن دینے کیلیے ایشوزاٹھادیتے ہیں، اپوزیشن لیڈر ۔ فوٹو:فائل

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ پرویز مشرف پر12اکتوبر 1999کے اقدام پرآرٹیکل 6لگتاتو40سے 50 لوگ آجاتے،کسی کوہارٹ اٹیک نہ ہوتا،الطاف حسین کبھی کبھی معاملات کوٹرن دینے کیلیے ایشوزاٹھادایتے ہیں۔

وہ سندھ دھرتی کواپنی ماں کہتے ہیں،رحمن ملک اپنی اہمیت بنانے کیلیے ایم کیوایم کی بات کرتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے رہنماسینیٹرمولا بخش چانڈیو کی والدہ کے انتقال پران کی رہائش گاہ پرتعزیت کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پرویز مشرف کی اچانک طبیعت خراب ہوجانا،2،3 مرتبہ عدالت میں نہیں جانا،کبھی چاول کی توکبھی دال کی تھیلی سے بم نکلنااورراستے میں ہارٹ اٹیک ہونا اورسیدھا محفوظ مقام ملٹری اسپتال میں چلے جانا، اللہ پرویز مشرف کو زندگی دے،ڈکٹیٹر جب بھی آتے ہیں جبر اور طاقت کے بل پرآتے ہیں پھرپتہ چلتاہے کہ وہ کیسے مجبورہوتے ہیں اورکیسے ڈر جاتے ہیں،میں نے 12اکتوبر1999 کی بات اس لیے کی ہے۔



جوآئین کی اصل خلاف ورزی ہوئی ہے وہ12اکتوبر کو ہوئی ہے اور آرٹیکل 6، 12اکتوبر کے اقدام پر ہی لگ سکتاہے، 12اکتوبر کو چھوڑ کر 3نومبر کو لاناایسا ہی ہے جیسے ایک آدمی کو پکڑنا اور ایک آدمی کو چھوڑ دینا،یہ بڑا آسان ہے، اگر 12اکتوبر کولیتے تو 40سے 50لوگ آجاتے، جج آجاتے،جرنیل آجاتے، حکومت نے اس لیے ایک آدمی کو چنا تاکہ سانپ بھی مرجائے اورلاٹھی بھی نہ ٹوٹے۔الطاف حسین کے بیان پرانھوں نے کہاکہ شہربھی ہمارے ہیں،دیہات بھی ہمارے ہیں جوجماعت اپنے خود کو قومی جماعت کہلاتی ہے اسے پاکستان توڑنے اورسندھ کوتقسیم کرنے کی باتیں زیب نہیں دیتیں ،ایم کیو ایم اب صوبے میں اقتدارمیں نہیں آئے گی کیونکہ وفاق میں ان کے نوازشریف کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اورسندھ میں گورنر بھی ان کاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔