یمن میں شیطان صفت شخص نے اذان دینے پر مؤذن کو قتل کردیا

فجر کی اذان کی اونچی آواز سے نیند میں خلل پیدا ہوتا تھا، ملزم کا بیان


ویب ڈیسک March 24, 2021
اذان کی اونچی آواز سے نیند میں خلل پیدا ہوتا تھا، قاتل کا بیان (فوٹو : فائل)

یمن میں ایک بدبخت شخص نے اذان کی اونچی آواز پر 80 سالہ مؤذن کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے مغربی صوبے تعز میں 30 سالہ شیطان صفت شخص نے فجر کی نماز کے لیے اذان دینے مسجد جانے والے مؤذن شیخ محب شمسان پر تیز دھار چھری سے حملہ کردیا۔

سفاک شخص نے جاں بہ لب مؤذن کے سر پر بڑا پتھر کر انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلادیا جب کہ قاتل نے گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت دکھائی تو پولیس نے پاؤں پر گولی مارکر ملزم کو قابو کرلیا۔

قاتل کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ وہ فجر کی اذان کی اونچی آواز سے تنگ تھا جو نیند میں خلل کا باعث تھی۔

مقتول مؤذن شیخ محب شمسان اسی مسجد میں امام مسجد کے فرائض بھی انجام دیتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں